منشیات کی سپلائی چین توڑنے کیلئے کریک ڈائون کا حکم

 منشیات کی سپلائی چین توڑنے کیلئے کریک ڈائون کا حکم

ڈی پی او سیالکوٹ کی زیر صدارت میٹنگ،افسر وں کی تعیناتی کارکردگی سے مشروط

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او سیالکوٹ کی زیر صدارت کرائم میٹنگ ، تھانہ وار کارکردگی کا جائزہ، افسر وں کی تعیناتی کارکردگی سے مشروط ، مطلوب ملزموں کی گرفتاری، مالِ مسروقہ کی برآمدگی اور مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کرانے کے احکامات ، منشیات کی سپلائی چین توڑنے اور ناجائز اسلحہ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن راحیلہ اقبال، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور برانچ انچارجز نے شرکت کی۔ڈی پی او نے تھانہ وائز جرائم کی صورتِ حال اور زیرِ تفتیش مقدمات میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کی جائیں اور گرفتار ملزمان سے شہریوں کا مسروقہ مال برآمد کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...