جلالپور جٹاں:چائے فروش ڈیلیوری رائیڈر کی ٹکر سے جاں بحق
جلالپور جٹاں (نامہ نگار)سڑک عبورکرتا شخص تیز رفتار ڈیلیوری رائیڈر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی وصدر کی عمارت کے بالمقابل چائے فروخت کرنے والا صغیر بٹ سڑک کراس کر رہا تھا کہ ڈیلیوری رائیڈر نے ٹکر ماردی ، وہ شدید زخمی ہوگیا ،طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، متوفی کو آبائی گاؤں پیجوکی میں آسودہ خاک کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments