گجرات:گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کی روک تھام کیلئے موثر نگرانی کی ہدایت
گجرات (نامہ نگار )ڈی پی او فیصل شہزاد نے گندم کی غیر قانونی نقل و حمل اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں رحمن پور، علاقہ تھانہ بولانی میں قائم خصوصی چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران ڈی پی او نے چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسر وں کو حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق گندم کی غیر قانونی نقل و حمل اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مؤثر نگرانی اور چیکنگ کو سخت کرنے کی ہدایت کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments