بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی برسی پر تقریب

 بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی برسی پر تقریب

مولانا کا کلام نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ،مقررین نے ملی ،صحافتی خدمات کو سراہا

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی 70ویں برسی کی تقریب احاطہ مزار مولانا ظفر علی خان میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ،تفصیلات کے مطابق پاکستان شریعہ بورڈ کے سیکرٹری جنرل علامہ زاہد الراشدی،مولانا ظفر علی خان کی پوتی محترمہ ریحانہ خاتون،رکن صوبائی اسمبلی وقار احمد چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر عمران ہرل،کنٹری ڈائریکٹر مسلم ہینڈز سید ضیا النور شاہ، صدر وزیرآباد چیمبر میاں صبیح الرحمن،سینئر نائب صدر راشد رفیق بھٹہ، میر تیمور ارشد،پروفیسر منیر احمد، چیئرمین میڈیا کلب کاشف محمود خان،سابق صدر چیمبر سید مظاہر حسین زیدی ، سیاسی ،سماجی ،علمی، ادبی شخصیات سمیت صحافیوں نے شرکت کی ۔ علامہ زاہد الراشدی نے کہا کہ مولانا کا کلام نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے ، ہمیں ان کے کردار کو اپنا کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہیے ۔ ریحانہ خاتون نے کہا کہ مولانا ظفر علی خان نے تحریروں، تقریروں ،شاعری اور اپنے اخبار زمیندار کے ذریعے اسلامیان ہند کا مقدمہ لڑا اور قائد اعظم کے خاص رفیق اور تحریک آزادی کے سرفہرست رہنماؤں میں شامل تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر عمران ہرل نے کہا کہ بابائے صحافت کی دھرتی پر ذمہ داریاں ادا کرنا اعزاز ہے ، سید ضیا النور شاہ،میاں صبیح الرحمن،میر تیمور ارشد،راشد رفیق بھٹہ،پروفیسر منیر احمد،افتخار احمد بٹ،سید ضمیر کاظمی،سید مستجاب حسین زیدی، نعیم بٹ،نجیب اللہ ملک نے مولانا ظفر علی خان کی ملی خدمات کو سراہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...