کنٹرولر امتحانات صفدر جاوید کا تعلیمی بورڈ میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سیل کا دورہ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)کنٹرولر امتحانات صفدر جاوید نے تعلیمی بورڈ میں قائم سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سیل کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انچارج سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سیل میاں فرقان تقی نے انہیں انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول امتحانات 2026 کی نگرانی کے نظام اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے مجموعی طور پر 56 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 24 حساس امتحانی مراکز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے براہِ راست اور سخت نگرانی کی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments