خیرآباد ،چترال میں پاک اٹلی دوستی پل کا افتتاح

خیرآباد ،چترال میں پاک اٹلی دوستی پل کا افتتاح

پل کی تعمیر سے براہ راست 450سے زائد گھرانے مستفید ہوں گے

چترال(دنیا رپورٹ )چترال میں خیرآباد کے مقام پر پاک اٹلی دوستی پل کے نام سے 240فٹ لمبے خصوصی سسپنشن پل کا افتتاح ہوگیا ، پل پر جیپ، سنگل کیبن، ڈبل کیبن گاڑی گزر سکتی ہے ، یہ پل پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) اور سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی) کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں پروگرام برائے تخفیف غربت (پی پی آر) کے لئے اطالوی ترقیاتی تعاون کے ادارے (اے آئی سی ایس) نے سرمایہ فراہم کیا،خیرآباد پانچ ذیلی دیہات پر مشتمل ہے جبکہ مزید تین دیہات اس سے منسلک ہیں،پل کی تعمیر سے براہ راست 450 سے زائد گھرانے مستفید ہوں گے ،اطالوی ترقیاتی ادارے (اے آئی سی ایس) پاکستان کی ڈائریکٹر ایمانیولابنینی نے پل کا نام پاک اٹلی دوستی پل رکھنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا،اس موقع پر پی پی اے ایف کے گروپ انفراسٹرکچر شمس بدرالدین، لوئر چترال کے ڈپٹی کمشنر حسن عابد اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں