عید میلاد جلوسوں کے روٹس ،شہر کی بھر پور صفائی

عید میلاد جلوسوں کے روٹس ،شہر کی بھر پور صفائی

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کل منگل کے روز ہونیوالے عید میلاد النبی کے جلوسوں کے روٹس اور شہر کی بھرپور طریقے سے صفائی کر دی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جلوس کے پورے روٹ پر چونے سے لائننگ بھی کی گئی ہے، ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑنے کہا ہے کہ خدمت آپکی دہلیز پرکلین اینڈ گرین پنجاب و انسداد ڈینگی صفائی و آگاہی مہم کیساتھ ساتھ ربیع الاول کے جلوسوں کے روٹس اور شہر کی بھرپور طریقے سے صفائی کی گئی ہے، اجلاس سے خطاب میں اویس منظور تارڑنے کہا کہ شہر کی صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، کوئی کوتاہی اور سستی قابل قبول نہیں، گلیوں، بازاروں کو صاف ستھرا رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں