ایف ایف سی کیلئے سب سے بڑی ٹیکس ادا کرنیوالی کمپنی کا ایوارڈ

 ایف ایف سی کیلئے سب سے بڑی ٹیکس ادا کرنیوالی کمپنی کا ایوارڈ

عمران رضوی کمپنی منیجر کارپوریٹ افیئرز اینڈ شیئرز نے ایوارڈ وصول کیا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ)فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کو فیڈرل بورڈآف ریونیو اور راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام \\\"پہلے ٹیکس دہندگان کی شناخت کے ایوارڈز\\\" میں \\\"مینوفیکچرنگ سیکٹر (ملک بھر میں) سب سے بڑی ٹیکس ادا کرنے والی کمپنی\\\" ہونے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ ایوارڈ کی تقریب میں مختلف ملٹی نیشنلز اور کارپوریٹ بلیو چپ کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ سید عمران رضوی کمپنی منیجر کارپوریٹ افیئرز اینڈ شیئرز نے ایف ایف سی کی نمائندگی کی اور ایوارڈ وصول کیا۔ تقریب ایوان صدر میں ہوئی ، صدر عارف علوی مہمان خصوصی تھے ۔ صدر نے اپنے خطاب میں خواتین کو ملازمتوں میں بااختیار بنانے اور صنعتی شعبے میں معذور کوٹہ بڑھانے پر زور دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں