انتقال پر ملال
صحافی اے ڈی عباسی کی والدہ انتقال کر گئیں
بھارہ کہو (نمائندہ دنیا) نماز جنازہ میں آل پاکستا ن اخبار فروش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ٹکا خان ،سردار مہتاب احمد خان ، تاجر رہنما اجمل بلوچ سمیت سینئر صحافیوں، وکلاء کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، مرحومہ کے انتقال پر بھارہ کہو سے شاکر ملک ، نادر علی عباسی ، نوید عباسی ، فہیم نواز ، چودھری شمریز اختر ، امتیاز عباسی ، ادریس عباسی و دیگر نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے خصوصی ہمدردی اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے ۔