الشفا ٹرسٹ کے تعاون سے ساشے پاکستان کا فری آئی کیمپ

 الشفا ٹرسٹ کے تعاون سے  ساشے پاکستان کا فری آئی کیمپ

الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی کے تعاون سے ساشے پاکستان نے آنکھوں کے معائنے کے فری کیمپ کا انعقاد ساشے کلینک پنیالی

راولپنڈی (دنیا رپورٹ ) مین کہوٹہ روڈ راولپنڈی میں کیا۔ کیمپ میں پنیالی اورتحصیل کہوٹہ کے آس پاس کے علاقوں سے لگ بھگ 600مریضوں نے آنکھوں کا جدید آلات کی مدد سے معائنہ کرایا،کیمپ کے دوران آنکھوں کے مفت معائنے کے علاوہ مفت ادویات،چشمے ،آنکھوں کا مشینی معائنہ اور ماہر امراضِ چشم سے مفت مشاورت فراہم کی گئی، اس کیمپ میں آنکھوں کی بیماریوں آشوبِ چشم،کورنیال دھندلاپن، موتیا اور سکوائنٹ آرتھوپیٹک کی تشخیص کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں