دہشت گردی کے مقدمات، عدالت کا12دن میں چالان پیش کرنیکاحکم

دہشت گردی کے مقدمات، عدالت  کا12دن میں چالان پیش کرنیکاحکم

بارودی مواد برآمد ہونے اور دہشت گردی کے دوکیسوں کا عدالت نے 12 دن میں چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے )انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے سی ٹی ڈی کے بارودی مواد کیس میں ملزمہ نوشین تبسم جبکہ سی ٹی ڈی کے ہی دہشت گردی اور اقدام قتل کیس میں ملزم رحمت کے خلاف 12 یوم میں چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا اور 18 دسمبر تک پولیس کی التوا کی درخواستیں منظور کرلیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں