جڑواں شہروں میں وارداتیں ، شہری کروڑوں روپے گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں سے محورم

جڑواں شہروں میں وارداتیں ، شہری کروڑوں روپے گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں سے محورم

راولپنڈی، اسلام آباد (خبرنگار)شہریوں کو 6 گاڑیوں،2 موٹر سائیکلوں، نقدی، زیورات، موبائل اور سامان سے محروم کر دیا گیا، گنجمنڈی سے زید،بنی سے بلال ،سول لائنز سے وسیم ، دھمیال سے عثمان کی گاڑی غائب ہو گئیں، صادق آباد میں اعجاز کی دکان سے 3لاکھ 30ہزار روپے لوٹ لئے گئے ۔۔۔

 ایئر پورٹ کے علاقے میں ملزمان نے جمشید سے موبائل ، 30 ہزارروپے چھین لئے ،مزاحمت پر تشدد کر کے زخمی کردیا۔پیرودہائی میں اسد کے گھر سے سونا مالیت9لاکھ 40ہزار اور 6لاکھ روپے ، کینٹ میں پولیس اہلکار کا سونا مالیت آٹھ لاکھ روپے ، 3 موبائل فون، 13 لاکھ روپے اور سامان چور لے اڑے ۔ادھر اسلام آباد میں ڈاکوئوں کے 4 رکنی گروہ نے سنگ جانی میں 2 مختلف وارداتوں میں 3 افراد سے موبائل اورنقدی چھین لی،کوہسار سے شاہد، کراچی کمپنی سے معین،اسامہ، رمنا سے آصف، سنگ جانی سے ساجد ، کورال سے عارف، لوہی بھیر سے انضمام ،آئی ایریا سے اسلم ، افتخار، شمس کالونی سے ہارون کے موٹرسائیکل ، آئی ایریا سے نعیم کا کیر ی ڈبہ چور لے اڑے ، آبپارہ میں عمراور اسکے دوست ، مارگلہ میں مہران اور اسکے دوست سے موبائل،سعد اور اسکے دوست سے لیپ ٹاپس،کورال میں صہیب کے گھر سے زیورچھین لیاگیا،کوہسار میں احسن نے عاطف سے 70لاکھ کی گاڑی اوراڑھائی لاکھ لیکر اسے ٹمپرڈ گاڑی دیدی، کورال میں افتخار نے عبداللہ کی گاڑی، لوہی بھیر میں زبیر نے عامر سے 1 کروڑ3لاکھ روپے لیکر واپس کرنے سے انکار کردیا۔مقدمات درج ہوگئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں