پاکستان کی کوئی واضح کشمیر پالیسی نہیں،کشمیر یوتھ الائنس

 پاکستان کی کوئی واضح کشمیر پالیسی نہیں،کشمیر یوتھ الائنس

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)تنازع کشمیر کو قومی وبین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے مختلف یوتھ تنظیموں پر مشتمل کشمیر یوتھ الائنس کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ اس وقت حکومت پاکستان کی کوئی واضح کشمیر پالیسی نہیں۔

معاشی ترقی کے نام پر کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی اور پاکستان سے بے پناہ محبت کو فراموش نہیں ہونے دیں گے ، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوتھ الائنس کے رہنمائو ں صدر ڈاکٹر مجاہد گیلانی،طہ منیب،سعد ارسلان صادق،رضی طاہر،نوید احمد،پلوشہ سعید،عامر رضا ایڈووکیٹ،عبداللہ خلیل،محمد اختر ودیگر کا اپنے مشترکہ پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان اور پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ساتھ کھڑی ہے اور آزادی کے سورج کے طلوع ہونے تک ساتھ کھڑی رہے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں