پولیس میں بھرتی، لسٹیں شائع ،میڈیکل ٹیسٹ شروع

 پولیس میں بھرتی، لسٹیں شائع ،میڈیکل ٹیسٹ شروع

اسلام آباد (خبر نگار )اسلام آباد پولیس میں بھرتی کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا، تحریری امتحان میں پاس ہونے والے امیدواروں کی لسٹیں شائع کر دی گئیں جس کے بعد ان کا میڈیکل ٹیسٹ کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔

 میرٹ پر پاس ہونے والے امیدواروں میں 70اقلیتی امیدوار بھی شامل ہیں،امیدواروں میں 63اوپن میرٹ جبکہ کوٹہ سسٹم کے تحت اسلام آباد کے ڈومیسائل رکھنے والے 800امیدوار، سندھ رورل سے 84، سندھ اربن سے 60، کے پی کے 91، پنجاب سے 417، بلوچستان سے 45امیدوار،فاٹا سے 23، گلگت بلتستان سے 8اور آزاد کشمیر سے 16 امیدوار میرٹ پر سلیکٹ ہوئے ،ان امیدواروں میں 30بی ایس سی کوالیفائیڈ،  4بی بی اے آنرز، 31بی ایس آنرز، 58ڈی ا ے ای ہولڈرز، 1ایل ایل بی ، 725 میٹرک،263ایف ایس سی ، 78گریجویٹ ، 399 انٹرمیڈیٹ ،16 ماسٹرز اور 2ایم فل ،ایم ایس کوالیفائیڈ سلیکٹ ہوئے ،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ بھرتی کا یہ مرحلہ انتہائی مشکل تھا جسے کامیابی سے مکمل کرلیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں