چیف کمشنر اور چیئرمین سی ڈی اے کا معاملہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کو ریفر

 چیف کمشنر اور چیئرمین سی ڈی اے کا  معاملہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کو ریفر

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کے دو اہم عہدے ایک ہی افسر، گریڈ 20 کے افسر نور الامین مینگل کو دینے کے خلاف درخواست کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

 نور الامین مینگل کو چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کے دو عہدے دینے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں