اے این ایف کی اسلام آباد ،لاہور اور سندھ میں کارروائیاں

 اے این ایف کی اسلام آباد ،لاہور اور سندھ میں کارروائیاں

اسلام آباد (خبر نگار)اے این ایف نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر لی گئی،ترجمان اے این ایف کے مطابق بلیو ایریا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اٹک کے رہائشی ملزم سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

 اے این ایف اور سندھ رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی مین سپر ہائی وے پر رکشہ سے 18 کلو چرس برآمد کر کے کراچی کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ،حیدر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے سانگھڑ کے رہائشی ملزم سے 10کلو چرس برآمدکر لی گئی،لاہور میں واقع نجی کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل سے 906 گرام آئس برآمدکر لی گئی،برآمدشدہ منشیات مصالحوں کے پیکٹ اور بچوں کے کپڑوں میں چھپائی گئی تھی،گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں