چینی کمپنیاں پاکستان کی موبائل ڈیوائسز بر آمدات میں مدد گار

 چینی کمپنیاں پاکستان کی موبائل ڈیوائسز بر آمدات میں مدد گار

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار ) پاکستان میں دس سرفہرست کمپنیوں میں سے ابتدائی چار پوزیشن پر چینی کمپنیاں براجمان ہیں۔

 چینی کمپنیوں نے 2022 میں پاکستان میں مقامی طور پر تیار کئے گئے 21.94 ملین فونز کا بڑا حصہ اسمبل / تیار کیا ،گوادر پرو کے مطابق پی ٹی اے کے تازہ ترین اعدادوشمار سے معلوم ہوا کہ آئیٹل موبائل پاکستان 2022(Itel Mobile Pakistan)میں مسلسل دوسرے سال 3.03 ملین یونٹس کے ساتھ ملک کا سر فہرست موبائل فون بنانے والا ادارہ رہا،2022 میں کمپنی نے مقامی طور پر 3.03 ملین سیٹ اسمبل/ تیار کئے جبکہ اسی چینی کمپنی نے 2021 میں 4.40 ملین یونٹ اسمبل/ تیار کئے تھے ، 2020 میں فرم 0.34 ملین موبائل سیٹ کے ساتھ ٹاپ ٹین مینوفیکچررز کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر تھی تاہم 2021 میں یہ مقامی مینوفیکچررز کی فہرست میں سرفہرست رہا اور 2022 میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں