کشمیری تنہا نہیں ، پوری پاکستانی قوم انکی پشت پر ہے ،مقررین

کشمیری تنہا نہیں ، پوری پاکستانی قوم انکی پشت پر ہے ،مقررین

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر،سٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ،سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبد الرشید ترابی،حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک۔۔۔

حریت قائدین امتیاز وانی ،عبدالحمید لون، خاور نواز راجہ،عدیل بشیر ،محمد ظہیر اور دیگر نے کشمیر جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر یو ں کی تحریک آزادی تکمیل پاکستان کی تحریک ہے ،پاکستانی ملت نے ہمیشہ کشمیریوں کی پشتی بانی کی جس پر پاکستانی قوم کے مشکور ہیں، مقررین نے کہا کہ کشمیری تنہا نہیں ، پوری پاکستانی ملت کشمیریوں کی پشت پر ہے ،کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ان قربانیوں کے نتیجے میں کشمیری آزادی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں