خیبر لنڈیکوتل ہسپتال بنیادی سہولتوں سے محروم

خیبر لنڈیکوتل ہسپتال بنیادی سہولتوں سے محروم

خیبر(نمائندہ دنیا )خیبرلنڈیکوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال بنیادی سہولیات سے محروم ، کیٹیگری اے ہونا ہسپتال کو بہتر نہ بنا سکا۔۔۔

 مختلف کیڈرز کے 40 سپیشلسٹ ڈاکٹرز ایم او پوسٹ پر تعینات ہیں جو کنسلٹنٹ کے خدمات سرانجام دے رہے ہیں لیکن ایم ایس کے نامناسب رویہ کی وجہ سے تقریباً 15 ڈاکٹرز نے تبادلے کروائے ،ایم ایس بار بار مافیا کا ذکر کرتے ہیں لیکن کسی کا نام نہیں لیتے ، ہسپتال کو پرائیویٹ پارٹنر شپ میں دینے کے لئے ایم ایس حالات خراب کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار ہیلتھ گرینڈ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر اویس شنواری، پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر مجیب الرحمن آفریدی، صدر ڈاکٹر فہیم، ڈاکٹر فرہاد، سابق صدر فضل الرحمن آفریدی نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں روپے فنڈز ہسپتال میں زندگی بچانے والی ادویات کیلئے مختص کئے جاتے ہیں لیکن موجودہ وقت میں ایمرجنسی میں مریض کو کینولہ اور سرنج تک نہیں ملتی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں