ڈپٹی کمشنر کا بھارہ کہو میں گرین لائن میٹرو روٹس کا دورہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے گزشتہ روزبھارہ کہو میں گرین لائن سی ڈی اے میٹرو بس روٹس کا دورہ کیا۔۔۔
ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کے ہمراہ گرین لائن میٹرو بس اور مری شٹل سروس کا معائنہ بھی کیا،اس موقع پر عرفان نواز میمن نے گرین لائن سی ڈی اے میٹرو بس، مری شٹل سروس اور فیصل موورز کے فوکل پرسنز سے بریفنگ لی، ڈپٹی کمشنر نے بس سروسز کو عوام کیلئے مزید بہتر بنانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں،واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ ، سی ڈی اے کی طرف سے شہریوں کو ہفتے میں تین ایام جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دن یہ سہولت میسر ہے جس میں پینسٹھ سال سے زیادہ عمر کے بزرگوں اور بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے یہ سروس فری ہے ، اس بس کا یکطرفہ کرایہ سو روپے ہے جبکہ یہ بس سروس صرف فیملیز کیلئے ہے ۔