95مشکوک افرادکی سنیپ چیکنگ، 11تھانے منتقل

 95مشکوک افرادکی سنیپ چیکنگ، 11تھانے منتقل

اسلام آباد (خبر نگار)ایگل سکواڈ اسلام آباد نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سنیپ اور سپیشل چیکنگ کے دوران کل 2262مشکوک افراد، موٹرسائیکل سواروں اور گاڑیوں کو چیک کیا۔

 جس میں 95 مشکوک افراد،1183 موٹرسائیکل او ر 984 گاڑیاں شامل ہیں جبکہ 11افراد کو تھانہ منتقل کیا گیا، اصل دستاویزات نہ ہونے پر 238 موٹرسائیکل اور 11گاڑیوں کومختلف تھانہ جات میں تصدیق کیلئے منتقل کیا گیا۔ پٹرولنگ کے دوران کالے شیشے والی591گاڑ یو ں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں