وارداتوں میں ملوث 2خطرناک گروہوں کے 7کارندے گرفتار

 وارداتوں میں ملوث 2خطرناک گروہوں کے 7کارندے گرفتار

اسلام آباد (خبر نگار)تھانہ سنگجانی پولیس نے شہریوں کولوٹنے کی متعددوارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کے پا نچ ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 27لا کھ روپے کا ما ل مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت قسیم ، یاسین ، مہٹر انی، حشمت اور گل زاور کے نام سے ہوئی ہے ،ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ علاوہ ازیں تھانہ لو ہی بھیرپولیس نے شہریوں کولو ٹنے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گروہ کے دو کارندے کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے مو با ئل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی،گرفتار ملزمان کی شناخت امتیاز اور شہباز کے نام سے ہوئی ہے ،گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں، مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں