جڑواں شہروں میں وارداتیں،ٹریکٹر،5گاڑیاں چوری

جڑواں شہروں میں وارداتیں،ٹریکٹر،5گاڑیاں چوری

اسلام آباد،راولپنڈی(خبر نگار ) جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر، سٹریٹ کرائم،چوری وغیرہ کی وارداتوں میں شہریوں کو 5گاڑیوں ، ایک ٹریکٹر، 34موٹرسائیکل، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ، طلائی زیوارت ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔۔۔

 واقعات کے مطابق تھانہ مارگلہ کی حدود سے شاہ فہد کا ٹریکٹر،گولڑہ سے زاہد اللہ کی گاڑی،کورال سے عمیر کی گاڑی، لوہی بھیر کی حدود سے سلیمان کی گاڑی ،تھانہ آبپارہ کی حدودسے حماد، کوہسار کی حدود سے نصیب اللہ، حمزہ الیاس، مارگلہ سے قمر،صدیق، کراچی کمپنی سے دانش،سمیر وغیرہ کے موٹرسائیکل چور لے اڑے ، تھانہ سنگجانی کی حدود سے عمران سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور نقدی 35سو روپے چھین لیے ،ادھر راولپنڈی میں متعدد وارداتوں میں شہریوں کو دو گاڑیوں، 21موٹر سائیکلوں، 40موبائل فونز، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔ پولیس نے وارداتوں کے مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں