ملازمین آئیسکو کی بہتری کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں ،انجینئر قمر الاسلام

  ملازمین آئیسکو کی بہتری کیلئے تمام صلاحیتیں   بروئے کار لائیں ،انجینئر قمر الاسلام

اسلام آباد(دنیارپورٹ)آئیسکو آپ کا اپناادارہ ہے اور امید ہے کہ آپ اس کی بہتری کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے۔۔۔

 ان خیالات کا اظہارچیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز آئیسکو انجینئر قمر الاسلام راجہ نے ایمپلائی سن کوٹہ کے تحت وفات پا جانے والے 45 ملازمین کی بیوائوں اور بچوں میں ریگولر کی بنیاد پر تقرر نامے تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آئیسکو چیف ڈاکٹر محمد امجد خان کا کہنا تھا کہ آپ کے والدین نے اس ادارے کیلئے قربانیاں دی ہیں،ادارہ آپ کو تمام سہولیات فراہم کرے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں