حطار میں 7200ٹن یومیہ پیداوارکے سیمنٹ پلانٹ کا افتتاح
اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار )پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے سیمنٹ ساز ادارے بیسٹ وے سیمنٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
کمپنی نے اپنے براؤن فیلڈ حطار پلانٹ میں سیمنٹ کی پیداوار اور ترسیل کا آغاز کردیا ،اس موقع پر پلانٹ کے احاطے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بیسٹ وے گروپ کے چیئرمین سر محمد انور پرویزOBE HPk، گروپ کے سی ای او لارڈ ضمیر ایم چودھریCBE SI Pk, ، بیسٹ وے کے سینئر حکام اور پلانٹ سپلائرز سینوما کے مندوبین نے شرکت کی،سر محمد انور پرویز نے حطار پلانٹ کی لائن ٹو میں سیمنٹ کی پیداوار کے آغاز کے موقع پر یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی۔