آزاد کشمیر ،نومنتخب بلدیاتی چیئرمینوں میئرز کو بدھ کو استقبالیہ دیا جائیگا

 آزاد کشمیر ،نومنتخب بلدیاتی چیئرمینوں  میئرز کو بدھ کو استقبالیہ دیا جائیگا

اسلام آباد،مظفرآباد(خصوصی نامہ نگار،بیورورپورٹ ) وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی جانب سے میونسپل کمیٹیوں اور میونسپل کارپوریشنوں کے چیئرمین/وائس چیئرمین اورمیئرز /ڈپٹی میئرز کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ان نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب دی جائے گی۔

استقبالیہ تقریب کنونشن سینٹراسلام آباد میں بدھ 22مارچ کو دن ایک بجے منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی صدر آزادکشمیر بیرسٹرسلطان محمو د چودھری ہوں گے ، تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سینئرایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم سیکرٹریٹ مسعودالرحمان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میںمتعلقہ افراد نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں