سٹیک ہولڈرز معیشت کو بحران سے نکالیں،اعظم نذیر تارڑ

سٹیک ہولڈرز معیشت کو بحران سے نکالیں،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار ) وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ،وقت آگیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈرز مل بیٹھیں اور معیشت کو موجودہ بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے وکلا عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال روز بروز خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ملک کی سالمیت کیلئے ایک میثاق معیشت پر متفق ہوں، تقریب سے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ہارون رشید،اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین راجہ علیم خان عباسی،اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر قیصر امام گوندل،آئی سی سی آئی کے سابق صدر ظفر بختاوری، سینئر نائب صدر فاد وحید ، نائب صدر انجینئر محمد اظہر الاسلام ظفر نے خطاب کیا اور اعزازی شیلڈز دی گئیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں