جی نائن تھری اور سہالہ میں فائرنگ ، دوا فراد قتل

 جی نائن تھری اور سہالہ میں فائرنگ ، دوا فراد قتل

اسلام آباد(خبرنگار ) جی نائن تھری اور سہالہ میں فائرنگ سے دوا فراد قتل جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق جی نائن تھری میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔

 جس سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا،ذرائع کے مطابق گاڑی میں دو افراد سوار تھے ،تین موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر گولیاں برسائیں جس سے ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،ادھر اونچی آواز میں ٹیلی فون پر گفتگو سے شروع ہونے والی تلخی اور ملزم کے والدکو شکوہ کرنے پر فائرنگ کردی گئی جسکے نتیجے میں شہری جا ں بحق جبکہ اہلیہ زخمی ہوگئی ، بیٹے نے چھپ کر جان بچائی ،تھانہ سہالہ میں اطیمنان قیوم نے مقدمہ درج کروایاکہ اسکے والد عبدالقیوم کی ایک شخص نذیر کے بیٹے سعید کے ساتھ تلخی ہوئی بعدازاں والد نے جب اس امر کی شکایت نذیر سے کی ،اسی دوران سعید اور جواد  موٹرسائیکل پر آگئے ، سعید نے والد پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں والد کے بعد والدہ بھی زخمی ہو کر گر پڑیں، دونوں کو لے کر ہسپتال جارہاتھاکہ والد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں