حافظ عمار یاسر کا ہرفورم پرپیچھا کرینگے ، ملک شہریار اعوان

  حافظ عمار یاسر کا ہرفورم پرپیچھا کرینگے ، ملک شہریار اعوان

تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) سابق ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن نے اپنے پورے گروپ کے ہمراہ حلقہ پی پی 24 سے ن لیگ کے امیدوار ملک شہریار اعوان کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

 اس ضمن میں مقامی مارکی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سابق ایم این اے ، پاکستان فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر مارشل ملک نور خان مرحوم کے پوتے اور سابق ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن کے نواسے سردار شہروز خان، ملک امیر محمد خان ٹمن ، سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن ، سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس ، سردار سلطان خان ، سابق ایم پی اے چودھری حیدر سلطان ، سابق چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق اسلم ڈھلی ، کرنل( ر) ملک مشتاق حسین سمیت دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر ملک شہریار اعوان نے دوران خطاب حافظ عمار یاسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرز کی آپ نے حکمرانی کی اور جو نامکمل ترقیاتی کام آپ چھوڑ کر گئے ،وہ آپ کی بددیانتی کی واضح مثال ہے ،ہم ہر فورم پر آپ کا پیچھا کرینگے اور حساب لیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں