افسر ریونیو معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ،کمشنر راولپنڈی

  افسر ریونیو معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ،کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار)کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ گرداوری، جمع بندی اور بلاک کھیوٹ کے مسئلے سمیت تمام ریونیو معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ش

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار)کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ گرداوری، جمع بندی اور بلاک کھیوٹ کے مسئلے سمیت تمام ریونیو معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں،ریونیو کے معاملات اور اہداف میں کوتاہی کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا دورہ کیا ، اس موقع پر ریونیو ٹارگٹ، ترقیاتی سکیموں، پرائس کنٹرول، کھاد اور آٹے کی فراہمی، پتنگ بازی اور مردم شماری سمیت دیگر امور پر انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز، ضلع کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی، کمشنر راولپنڈی نے اس موقع پر کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز نظام کو مزیدبہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اسسٹنٹ کمشنرز نمبرداروں کا وٹس ایپ گروپ بنائیں تاکہ ریونیو معاملات میں علاقائی لوگوں کو آگاہی مل سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں