ایکوائر اراضی پر تعمیرات کرنے پر مقدمہ درج

 ایکوائر اراضی پر تعمیرات  کرنے پر مقدمہ درج

اسلام آباد( خبر نگار )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ہائو سنگ سوسائٹی کی ایکوائر اراضی پر تعمیرات کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ شہزاد ٹائون میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائو سنگ اتھارٹی کے آفیسر رانا منیر نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ سپریم کورٹ بار کی ہائو سنگ سکیم کے ایریا میں باسط کیانی سمیت دیگر نے غیر قانونی تعمیرات جاری رکھی ہوئی ہیں،جس ایریا میں وہ تعمیرات کررہے ہیں وہ ایکوائر کرنے کے بعدسرکار کو منتقل بھی ہوچکاہے ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں