باجوڑ :کان کنی کے فروغ کیلئے چھ روزہ تربیتی ورکشاپ مکمل

باجوڑ :کان کنی کے فروغ کیلئے  چھ روزہ تربیتی ورکشاپ مکمل

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) ایف ڈبلیواو نے ملک کے دور دراز علاقوں میں کان کنی کو فروغ دینے اور مقامی آبادی کو روز گار کی فراہمی کیلئے تربیتی ورکشاپ مکمل کر لی۔

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) ایف ڈبلیواو نے ملک کے دور دراز علاقوں میں کان کنی کو فروغ دینے اور مقامی آبادی کو روز گار کی فراہمی کیلئے تربیتی ورکشاپ مکمل کر لی ، ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ہیڈکوارٹر باجوڑ سکاؤٹس (خار) میں چھ روزہ مائننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،ایف ڈبلیو او کے زیر انتظام کنسٹرکشن ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ( سی ٹی ٹی آئی) کے ٹرینرز کی ٹیم نے ہفتہ بھر جاری ورکشاپ کے دوران تربیت دی جس میں باجوڑ اور مہمند اضلاع سے 200 سے زائد افراد نے شرکت کی، ڈائریکٹر سی ٹی ٹی آئی اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس نے ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں