چینی فرم پاکستان میں انڈسٹریل پارک قائم کرنے کیلئے کوشاں

چینی فرم پاکستان میں انڈسٹریل پارک قائم کرنے کیلئے کوشاں

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار ) چینی فرم پاکستان میں انڈسٹریل پارک قائم کرنے کیلئے کوشاں، انڈسٹریل پارک دونوں ممالک کی تمام صنعتی ضروریات کیلئے مرکز کے طور پر کام کرے گا۔

 گوادر پرو کے مطابق چین کے چیئرمین شان ڈونگ شن شو گروپ کارپوریشن ہو جیان شن کی قیادت میں چین کے تجارتی وفد نے وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمرسے ان کے دفتر میں ملاقات کی، ہو جیان شن نے وزیر کو بتایا کہ چینی صنعت کو پاکستان منتقل کرنے کے صوبہ شان ڈونگ کی حکومت کے فیصلے کے مطابق وہ پاکستان میں ایک صنعتی پارک بنانے کی تجویزلے کر آئے ہیں،انڈسٹریل پارک چین اور اس کے برعکس پاکستان کی تمام صنعتی ضروریات کیلئے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں