ادبی میلہ جاری ،دوسرے روز کل پاکستان مشاعرے کا بھی انعقاد

ادبی میلہ جاری ،دوسرے روز کل پاکستان مشاعرے کا بھی انعقاد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے کے زیر اہتمام ادبی میلہ فاطمہ جناح پارک ایف نائن میں جاری ، دوسرے روز پاکستانی زبانوں کے 75 سال پروگرام پیش کیا گیا۔

 جس میں ڈاکٹر عابد سیال، حفیظ خان، ڈاکٹر صغریٰ صدف، ڈاکٹر واحد بخش بزدار، اباسین یوسف زئی، ڈاکٹر یوسف خشک اور نامور صحافی اور کالم نگار سلیم صافی نے شرکت کی،پروگرام کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر عابد سیال نے انجام دیئے ،دوسرے روز پروگرام گندھارا۔میلٹنگ پوٹ آف سولائزیشنز(Gandhara-Melting Pot of Civilizations) پیش کیا گیا جس میں ڈاکٹر عبدالصمد، پروفیسر ڈاکٹر غنی الرحمان، کوریا کے سفیر Suh Sabgypoاور عاصمہ راشد خان نے شرکت کی،دوسرے روز پروگرام نسائی ادب کے 75 سال بھی پیش کیا گیا جس میں یاسمین حمید،ثروت محی الدین نے شرکت کی،کل پاکستان مشاعرہ میں نامور شعرا نے شرکت کی،افتخار عارف، انور شعور، خورشید رضوی، فواد حسن فواد،احسان اکبر، جلیل عالی،نصرت مسعود، وحید احمد، حسن عباس رضا، صغریٰ صدف، نصیر احمد عاصر، اختر رضا سلیمی، اختر عثمان، قمر رضا شہزاد، شاہین عباس، فرحت زاہد، حمیدہ شاہین،ڈاکٹر توصیف تبسم اور محبوب ظفر سمیت دیگر شعرا نے اپنا کلام پیش کیا، اسلام آباد ادبی میلہ اتوار کے روز اختتام پذیر ہو گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں