چیف جسٹس آزاد کشمیر اور دیگر ججز کی وکلا تقریب میں شرکت

چیف جسٹس آزاد کشمیر اور دیگر ججز کی وکلا تقریب میں شرکت

میرپور (نمائندہ دنیا)آزاد کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر زبیراحمد راجہ ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان،سینئر جج جسٹس خواجہ نسیم۔۔۔

 جسٹس رضا علی خان،ایڈووکیٹ جنرل آزادکشمیر خواجہ مقبول وار اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چودھری شکیل زمان کے اعزاز میں اپنے آفس میں تقریب منعقد کی جس میں دیگر وکلاء بھی شریک ہوئے ،اس موقع پر زبیر احمد راجہ نے چیف جسٹس اور ججز سپریم کورٹ کا ان کے آفس میں دعوت قبول کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ بار نے جب بھی چیف جسٹس آزادکشمیر اور معز زججز صاحبان کو دعوت دی انھوں نے ہمیشہ شرکت کرکے ہماری حوصلہ افزائی کی جس پر پوری وکلا برادری ان کی شکر گزار ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں