چسکا گروہ کے 2ڈکیتوں ، 3اغواکاروں سمیت 11ملزمان گرفتار

چسکا گروہ کے 2ڈکیتوں ، 3اغواکاروں سمیت 11ملزمان گرفتار

اسلام آباد (خبر نگار)دو ڈکیتوں ،3اغواکاروں سمیت 11ملزمان گرفتار کرلئے گئے ،شہزاد ٹا ؤن پولیس نے متعدد وارداتو ں میں مطلو ب بین الصوبا ئی چسکا گر وہ کے دو ارکان محسن اور شہزاد کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے قیمتی مو با ئل فونز اور وارداتو ں میں استعما ل ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں،ادھر کھنہ پولیس نے دو سالہ بچی کو گلی میں کھیلتے ہوئے اغوا کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، خان زادہ نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے اسکی دو سالہ بیٹی عبیبہ کو اغوا کرلیا ،بعدازا ں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صنم چوک سے تاوان کی خاطر اغواکی گئی 2سالہ بچی کو رات 2بجے بحفاظت بازیاب کروا کر خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا اور بچی کو ورثا کے حوالے کردیا گیا،شہز اد ٹاؤن پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پرچار ملزمان نسیم، عبدالغفور، اقبال اور شاہ آغاز کو گرفتار کرکے 30بور پسٹل ، کوہسار نے ملزم عدنان سے 30بور پسٹل جبکہ کورال نے ایک ملزم بلال خان کو گرفتار کرکے 30بور پسٹل بر آمد کرلیا،کھنہ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد قاسم کو گرفتار کرکے 1135گرام ہیروئن بر آمد کر لی،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں