جڑواں شہروں میں ڈاکے چوریاں ، شہری 8گاڑیوں 30موٹر سائیکلوں سے محروم

جڑواں شہروں میں ڈاکے چوریاں ، شہری 8گاڑیوں 30موٹر سائیکلوں سے محروم

راولپنڈی ،اسلام آباد (خبر نگار)جڑواں شہروں میں شہریوں کو آٹھ گاڑیوں ، 30 موٹرسائیکلوں،دو رکشوں، لاکھوں کی نقدی وطلائی زیورات،موبائل فونز ، بجلی کی تاروں کے بنڈل، تین بکریوں اوردیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیاگیا۔

دورکشے اور چار موٹرسائیکل اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے ،پیرودھائی سے ثناء اللہ سے نقدی 408000روپے ، موبائل فون، بنی سے سعد امین سے 2موبائل فونز ، نقدی 3لاکھ 75ہزار روپے ، نصیر آباد میں مین پشاور روڈ یوٹرن پر 3مسلح افراد نے 68000روپے اور2 موبائل فون چھین لئے ،ملزمان  نے یہاں پر ایک اور گاڑی کو بھی لوٹا جس سے 150000روپے اور 2 موبائل فون چھین لئے ،،دھمیال پولیس کو رحیم اللہ نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے نام پر جعلی پولیس نے میرے ملازم عبدالقیوم سے 15ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ نور حمید سے 5ہزار روپے اور موبائل فون اور کائو نٹر کے دراز سے نقدی 12لاکھ 75 ہزار روپے بھی نکال لئے ،بنی گالہ میں رحیم اللہ کے پلازے پارک ویو سے 13لاکھ روپے کے بجلی کے تار، شالیمار میں راؤ رشید کے زیر تعمیر مکان میں چار ڈاکوؤں نے ڈھائی لاکھ کے بجلی تار بنڈل، ترنول میں روزی خان کی تین بکریاں، شہزاد ٹائو ن میں اعجاز سے موٹرسائیکل اور نقدی، کھنہ میں تین ڈاکوؤں نے موبائل فون ،نقدی، ایک موٹرسائیکل اور دو رکشے جبکہ کورال میں حسن سے موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لئے ، پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں