خلائی تعاون میں پاک چین مضبوط تعلقات ہیں، چائنہ اکنامک نیٹ
اسلام آ باد ( دنیا رپورٹ)چین اور پاکستان کے درمیان خلائی تعاون کے حوالے سے مضبوط تعلقات،چین کی خلائی نمائش میں پاک چین دوستی چمک اٹھی۔۔۔
چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق کائنات کا خواب دیکھنا اور آسمان سے باتیں کرنا ،چین کی انسان بردار خلائی پرواز کے 30 برس کی نمائش ہوئی جس میں اشیا کا ایک متاثر کن مجموعہ ہے جو خلائی تحقیق میں چین کی کامیابی کو اجاگر کرتا ہے ۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق خاص بات یہ ہے کہ ایک یادگاری پرچم وہاں پر لہرا رہا ہے ، جو چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کا جشن ہے ۔ یہ جھنڈا 17 جون 2021 کو شینزوـ12 خلائی جہاز کے ذریعے خلا میں لے جایا گیا ، زمین پر واپس آنے سے پہلے اس نے زمین کے گرد چکر لگاتے ہوئے تین ماہ گزارے ۔