خاتون کی طلاق لئے بغیر دوسری شادی، مکانات ہتھیا لئے

خاتون کی طلاق لئے بغیر دوسری شادی، مکانات ہتھیا لئے

اسلام آباد(خبر نگار)بیرون ملک ملازمت کرنے والے خاوند کی اہلیہ نے طلاق لیے بغیر دوسری شادی کرکے نقدی و زیورات اور مکانات ہتھیالیے ۔۔۔

 خاوند کے واپس آنے اور تمام ترمعاملات سامنے آنے پر خود کو بچانے کے لیے خاتون نے طلاق کے کاغذات پر جعلی دستخط بھی کر لیے ۔ تھانہ بھارہ کہوکو واجد نے مقدمہ درج کرایاکہ بیرون ملک ملازمت کرتا ہے ، اسکی اہلیہ نے ایاز سے تعلقات استوار کئے ، 25تولہ زیور، دو گاڑیاں،دو مکان خورد برد کرتے ہوئے ایاز سے نکاح کرلیا، استدعا ہے کہ زیورات، نقدی، مکانات واپس دلوائے جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں