فتح جنگ، پہلی افطاری پر بیشتر علاقوں میں گیس غائب

فتح جنگ، پہلی افطاری پر بیشتر علاقوں میں گیس غائب

فتح جنگ (نمائندہ دنیا) فتح جنگ ،رمضان المبارک کی پہلی افطاری ،محکمہ سوئی گیس کی غفلت ،شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر کی کمی۔۔۔

بعض علاقوں میں مکمل بند ،شہریوں کو افطاری کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ سحری کے وقت بھی گیس پریشر کم رہا ہے اگر چہ حکومت نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں صارفین کو گیس و بجلی بلا تعطل فراہم کی جائے گی لیکن اعلان پر عملدرآمد نہیں ہوا۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں