گرانفروشی باعث شرم ،انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ،تحریک پیغام مصطفی

گرانفروشی باعث شرم ،انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ،تحریک پیغام مصطفی

اسلام آ باد (اپنے رپورٹرسے) تحریک پیغام مصطفی کے سربراہ علامہ جہانگیر شاہ سعیدی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ناجائز منافع خوروں کی گرانفروشی باعث شرم اورانتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

 گرانفروش چند ٹکوں کی خاطر گناہ و کما رہے ہیں ،ناجائز منافع حرام ہے ، ماہ رمضان المبارک تو نیکیوں کا موسم بہار ہے مگر ہم نے اشیائے خودرونو ش کی قیمتیں آسمان تک پہنچا کر اسے مال بنانے کا مہینہ بنا لیا ہے ۔ مال کے بجائے اعمال بنائے جائیں اعمال صالح ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں