شہری13موٹر سائیکلوں ،نقدی،زیور سے محروم

شہری13موٹر سائیکلوں ،نقدی،زیور سے محروم

اسلام آباد (خبر نگار) شہریوں کو 13موٹرسائیکلو ں، نقدی ،زیورات، موبائل فونوں سے محروم کردیاگیا۔ایک واردات میں مزاحمت کے دوران شہری کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی بھی کردیاگیا۔

کوہسار سے منظور،بھارہ کہوسے شاہد،مارگلہ سے سجاد،کراچی کمپنی سے نجیب ،شالیمار سے اویس، رمنا سے عابد،حسنین،سبزی منڈی سے اکرم، کورال سے محسن،کرپا سے مقصودکے موٹرسائیکل چور لے اڑے ، نون میں زاہد کے گھر گھسنے والے 3ڈاکوؤں نے 17لاکھ 45ہزار، حیدر سے چار لاکھ ،زین سے دو موبائل، نقدی چھین لی،نیلو ر میں سخاوت کی دکان سے 11لاکھ کاسامان، کورال میں آفتاب کے کلینک سے ڈاکوؤں نے موبائل اور نقدی،نعمان کی ہمشیرہ اور والدہ سے نقدی زیورات، لوہی بھیر میں عابد کے گھر سے زیورات، نقدی چوری ہوگئی، آئی ایریا میں ارسلان سے دو موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کردیا،مقدمات درج ہو گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں