حکمرانوں نے ملکی شناخت کو نقصان پہنچایا، جماعت اسلامی

حکمرانوں نے ملکی شناخت کو نقصان پہنچایا، جماعت اسلامی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرمیاں اسلم نے کہا ہے کہ 23 مارچ کے دن مسلمانان برصغیر نے دو قومی نظریے نے۔۔۔

 تحریک پاکستان کو ایک نئی سمت سے متعارف کرو ایا اور پھر آگ اور خون کے دریا سے گزر کر کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ایک ملک حا صل کیا اورپھر نااہل اورمفاد پر ست حکمرانوں نے اس مملکت کی شناخت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔بانی پاکستان قائد اعظم نے کہا تھا کہ ہم ایک ایسی ریاست کا حصول چاہتے ہیں جسے اسلام کی عملی تجربہ گاہ بنائی جا سکے مگرافسوس کہ بحیثیت قوم ہم نے اس بنیادی نظریے کو پس پشت ڈال دیا جس کے لئے ہزاروں جانیں قربان کی گئیں جی نائن مر کزی کے دورے کے موقع پر تاجروں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں