رمضان میں قرآن کی تفسیر کا آغاز کر دیا ،ادارہ تعلیمات اسلامیہ

رمضان میں قرآن کی تفسیر کا آغاز کر دیا ،ادارہ تعلیمات اسلامیہ

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے) ادارہ تعلیمات اسلامیہ سے فارغ التحصیل نوجوان سکالر فراز عباس ہمدانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے۔

 رحمتوں برکتوں کے ماہ مبارکہ کو اللہ ورسول پاک کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک کو گزارنے کا عہد کیا جائے ، باترجمہ قرآن پاک و تفسیر سمیت احادیث کے دروس دینے کا سلسلہ شروع کیاہے جو چاند رات تک جاری رہے گا۔باترجمہ تلاوت قرآن پاک ، درود شریف ،استغفار کی کثرت کو معمول بنایا جائے ۔ رمضان کا ایک ایک لمحہ برکتوں سعادتوں کا ہے جسے بازاروں،شاپنگ میں ضائع نہ کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے رمضان المبارک کیسے گزاریں کے موضوع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں