رمضان المبارک میں آٹے کی سپلائی کو یقینی بنائیں، سردار تنویر

رمضان المبارک میں آٹے کی سپلائی کو یقینی بنائیں، سردار تنویر

مظفرآباد(بیورو رپورٹ) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اجلاس ہوا۔

 جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کوسیکرٹری خوراک منصور قادر ڈار نے آزاد کشمیر میں آٹے سپلائی اورٹرانسپورٹرز کی جانب سے ہڑتال کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ خراب معاشی حالات کے باوجود حکومت آزاد کشمیر نے پہلے ہی آٹے پر عوام کو سالانہ 12 ارب روپے کی سبسڈی دے رکھی ہے ۔انہوں نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں آٹے کی سپلائی کو یقینی بنائیں۔ کسی بھی شحص کو ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں