شمعون ہاشمی کیلئے تمغہ حسن کارکردگی ،سپیکر کی مبارکباد

 شمعون ہاشمی کیلئے تمغہ حسن کارکردگی ،سپیکر کی مبارکباد

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے پر سید شمعون ہاشمی کو مبارکباد دی۔

 قومی اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری، معروف میزبان اور مصنف سید شمعون ہاشمی کی خدمات کی قومی سطح پر پذیرائی صدر عارف علوی نے سید شمعون ہاشمی کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا ،شمعون ہاشمی کو ٹیلی وژن، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اردو زبان، قومی ثقافت اور ورثے کی حفاظت کے اعتراف کے طور پر تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا،سید شمعون ہاشمی منفرد انداز بیان اور فروغ اردو کے سبب 2004 میں بہترین کمپیئر کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں، سید شمعون ہاشمی نے 2005 کے زلزلہ میں خدمات انجام دینے پر صدارتی ایوارڈ تمغہ ایثار سے نوازا گیا، سید شمعون ہاشمی 2001ء 2010 سمیت ملک میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ عوام کے لئے بھی خدمات انجام دیں،سید شمعون ہاشمی نے مشکل میں گھری قوم کے لئے ہمیشہ سماجی رہنما کے طور پر کرداد ادا کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں