ساتھیوں نے ملزم کو پولیس حراست سے چھڑوالیا

ساتھیوں نے ملزم کو پولیس  حراست سے چھڑوالیا

اسلام آباد( خبر نگار )فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسکے دیگر ساتھیوں نے پولیس حراست سے چھڑوالیا تاہم پولیس نے مزاحمت کرنے والے دو مزید ملزمان پکڑ لئے ۔۔۔

تھانہ کھنہ میں کانسٹیبل ذیشان نے مقدمہ درج کرایاکہ برماٹائو ن پہنچے تو دیکھاکہ ابصار ہمراہ دو نامعلوم فائرنگ کررہاتھا،تاہم موٹرسائیکل کو گولیاں لگ گئیں ،  ابصار کو پکڑا تو اس دوران سات آٹھ نامعلوم آگئے اورانھوں نے ملزم کو چھڑوالیا، ساتھی ملازمین کی وردیاں پھاڑ دیں، مزاحمت کے دوران اسے حراست میں لیاگیا تاہم ملزم ابصار دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگئے جبکہ دو ملزمان شاہ سواراور ذاکر کو پکڑ لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں