عسکری بینک کا بی پی سی کیساتھ شراکت داری کا اعلان

عسکری بینک کا بی پی سی کیساتھ شراکت داری کا اعلان

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )عسکری بینک نے عالمی ادائیگی فن ٹیک پیمنٹس (بی پی سی) کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیاہے ۔۔۔

بینک نے نیکسٹ جنریشن کریڈٹ کارڈ اورانٹرپرائز فراڈ مینجمنٹ سسٹم کیلئے شراکت داری کی، اس پارٹنر شپ کے ذریعے بی پی سی اپنی نیکسٹ جنریشن کے سمارٹ وسٹاسوئٹ کونافذ کریگا تاکہ موجودہ سروسز کو منتقل کرکے جدید ترین کریڈٹ کارڈ مینجمنٹ سسٹم کو مزید بہتر بنایاجاسکے ، اسکے علاوہ اے آئی اور مشین لرننگ ماڈلز پر مبنی انٹرپرائز فراڈ مینجمنٹ سلوشن متعارف کرایاجائیگا تاکہ عسکری بینک کے ڈیجیٹل چینلز پر بروقت دھوکا دہی کی سرگرمیوں کا سراغ لگایا جاسکے اور اس کی روک تھام کو ممکن بنایا جاسکے ،عسکری بینک کے صدر اور سی ای او عاطف ریاض بخاری نے کہا کہ ہم اپنے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن منصوبوں کیلئے بی پی سی کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں،اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے بی پی سی پاکستان کے ایم ڈی فرخ علی بیگ نے کہاکہ یہ شراکت داری پاکستان کی ڈیجیٹل مالیاتی تبدیلی کو بہتر بنانے میں ایک اہم قدم ہے جس میں زیادہ توسیع پذیر، محفوظ اور جدید ٹیکنالوجی شامل ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں