جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، 20ملزم گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، 20ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اورمنشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن، 20ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔

 رتہ امرال پولیس نے عمر، عصمت، پیرودہائی پولیس نے شکیل، کینٹ پولیس نے ثاقب، آر اے بازار پولیس نے فواد، ریس کورس پولیس نے ارسلان، سول لائنز پولیس نے بابر، ٹیکسلا پولیس نے نصراللہ، جاتلی پولیس نے نعمان، دھمیال پولیس نے رضوان، روات پولیس نے ابراہیم، سرور سے پستول 30بور بمعہ ایمونیشن،  صدر واہ پولیس نے فیصل  سے 20روند، کلرسیداں پولیس نے سفیر سے خنجر برآمد کر لیا۔ علاوہ ازیں پولیس نے جہانگیر سے 3کلو چرس، فرحان سے 118گرام آئس، خیرالرحمن سے 580گرام چرس، کامران سے 5لٹر شراب، شازل سے 540گرام چرس، امجد سے 8لٹر شراب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں