لنڈی کوتل ہیڈکوارٹرزہسپتال میں انٹی کرپشن ونگ کادورہ
خیبر (نمائندہ دنیا) لنڈیکوتل ہیڈکوارٹرز ہسپتال انٹی کرپشن کے ریڈار پر آگیا، لنڈیکوتل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سپیشل انوسٹی گیشن ونگ پشاور نے دورہ کیا۔
ہسپتال میں صحت کارڈ، لیبارٹری، سرکاری ادویات، ایکسرے و دیگر ریکارڈ انتظامیہ سے طلب کیا گیا، ہسپتال انتظامیہ نے انٹی کرپشن ٹیم کو بتایا کہ لنڈیکوتل ہسپتال میں ایم ایس موجود نہیں ہے۔ ایم ایس کی موجودگی کے بغیر ریکارڈ نہیں دے سکتے، انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سپیشل انوسٹی گیشن ونگ پشاور کا لنڈیکوتل ہسپتال کا یہ دوسرا دورہ ہے۔